نوشکی سے تعلق رکھنے والی کشش چوہدری نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ بلوچستان کی پہلی ہندو خاتون ہیں جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا امتحان پاس کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔
کشش چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری لاء ڈپارٹمنٹ بلوچستان چودھری گرداری لعل کی صاحبزادی ہیں اور اپنی محنت و لگن کے ذریعے صوبے کی اقلیتی برادری کے لیے ایک مثال قائم کر چکی ہیں۔ ان کی کامیابی بلوچستان میں تنوع اور خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی کے نئے امکانات کی نشان دہی کرتی ہے۔
یہ سنگ میل نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری ہندو برادری کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ کشش چوہدری کی اس کامیابی پر عوام کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔