کراچی میں آج دن کا آغاز خوشگوار موسم کے ساتھ ہوا۔شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہر میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ ایک سے دو روتک جاری رہے گا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔