وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے گورکھ ہل اسٹیشن کے فنڈز میں کرپشن اور بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی

عرفان علی عرفان علی

  وزیر ثقافت و سیاحت سندھ  ذوالفقار علی شاہ   نے گورکھ ہل  اسٹیشن کے فنڈز میں کرپشن اور بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی


 وزیر ثقافت و سیاحت سندھ  ذوالفقار علی شاہ   نے گورکھ ہل  اسٹیشن کے فنڈز میں کرپشن اور بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔


 وزیر ثقافت و سیاحت کا اجلاس میں  کہنا تھا گورکھ ہل اسٹیشن کو محکمہ ثقافت و سیاحت میں ضم کرنے کے بعد کوئی بجٹ یا فنڈ جاری نہیں کیا۔ انضمام کے بعد  کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ دو سال  پرانی  ہے،، جب گورکھ ہل اسٹیشن ایک اتھارٹی تھی۔ وزیر سیاحت سندھ نےبتایا محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے گورکھ ہل اسٹیشن پر پہلے ہونے والی کرپشن پر اینٹی کرپشن اور نیب سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورکھ ہل اسٹیشن پر زائد ملازمین کی بھرتی کو بھی ختم کرکے انکوائری شروع کی گئی ہے۔ کرپشن میں ملوث افسروں، ٹھیکیداروں اور ملازموں کے خلاف سخت کاروائی شروع  کردی ہے۔وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر گورکھ ہل اسٹیشن پر ہائی وے طرز کا  روڈ بنارہے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحوں  کے لئے سہولیات اور بہتر وسائل مہیا کرنا ہماری  اولین ترجیح ہے۔