کراچی میں المناک ٹریفک حادثہ دو نوجوان جاں بحق کراچی بلدیہ ٹاؤن کے رئیس گوٹھ میں واقع رینجرز چوکی کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
موچکو پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بائیک سوار دو لڑکے، کیمیکل سے بھرے ٹینکر کی زد میں آ گئے۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت سجاد اور سمیر کے ناموں سے ہوئی، جو مواچھ گوٹھ کے رہائشی تھے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا۔حادثے پر علاقے میں غم و افسوس کی فضا ہے، جب کہ لواحقین انصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔