کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ٹیکسٹائل فیکٹری کی بالائی منزل پرآتشزدگی کاواقعہ پیش آیا،فائربریگیڈکی چھ گاڑیوں کی مددسےآگ بجھانےکاعمل شروع کیاگیا،جمعرات کےروزآتشزدگی کےنتیجےمیں منہدم ہونےوالی گارمینٹس فیکٹری کےملبےمیں بھی آگ بھڑک اٹھی..
کراچی کےعلاقےلانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقعہ چارمنزلہ ٹیکسٹائل فیکٹری کی بالائی منزل پراچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنےکی اطلاع پرابتدائی طورپرچارپھرمزیددوفائرٹینڈرطلب کیےگئے،ایک اسنارکل کی مددبھی لی گئی،فائربریگیڈحکام کےمطابق آگ عمارت کی بالائی منزل پرسولرپینل میں لگی جبکہ ڈی سی ملیرسلیم اللہ اوڈھوکےمطابق فیکٹری میں پیکنگ اسٹورروم بھی آگ کی لپیٹ میں آیا،آگ لگنےکےنتیجےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ جمعرات کےروزلانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کےنتیجےمیں منہدم ہونےوالی گارمینٹس فیکٹری کےملبےمیں بھی آگ بھڑک اٹھی دونومقامات پرفائربریگیڈکاعملہ آگ بجھانےمیں مصروف ہے۔