کراچی راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،،حادثے میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا واقعے کے بعد مشتعل افراد نےڈرائیور پر تشدد کیا اور سات ڈمپروں کو آگ لگا دی ،،، ڈمپر ڈرائیور گرفتار ۔ڈمپر کو آگ لگانے کے الزام میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا،،، ڈمپر ایسوسی ایشن نے ڈمپر جلانے کے خلاف سپر ہائی وے اور راشد منہاس روڈ پر احتجاج شروع کردیا،،،
شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی جانوں کا ضیاع تھم نہ سکا ۔راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا جاں بحق افراد کی شناخت 22 سال کی ماہ نور اور 14 سال کے احمد رضا کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی والد 47 سال کے شاکر کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا
جاں بحق بہن بھائی اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ملیر میں ایک تقریب میں گئے تھے واپسی پر ڈمپر کی زد میں آگئے ، جاں بحق ماہ نور کی ایک ماہ بعد شادی تھی
واقعے کے فوری بعد مشتعل افراد نے سات ڈمپروں کو آگ لگا دی فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا مشتعل افراد نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا
دوسری جانب صدر ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسودکا دعوی ہے کہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر کے باعث پیش آیا اور سپر ہائی وے اور دیگر مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا
پولیس نے ڈمپرز کو آگ لگانے کے الزام میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے دیگر کی تلاش جاری ہے،