سوات حالیہ قدرتی آفات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سوات حالیہ قدرتی آفات

پاک فوج کا بونیر، شانگلہ اور سوات میں ریسکیو آپریشن جاری


سوات حالیہ قدرتی آفات کے بعد پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بونیر، شانگلہ اور سوات کے متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


پاک فوج کی کور آف انجینئرز ٹوٹے ہوئے پلوں اور بند راستوں کو کھولنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے تاکہ امدادی ٹیموں اور متاثرہ افراد تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ فرنٹیئر کور نارتھ کے ساتھ مل کر پاک فوج کا مشترکہ ریسکیو آپریشن متاثرہ علاقوں میں جاری ہے۔


خراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، جن کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے۔


علاقائی عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائیوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد حالات معمول پر آ جائیں گے۔