تحقیق و تحریر ، عرفان علی
مستعفی اشرف غنی دو ہزار
چودہ سے دو ہزار اکیس تک دو مرتبہ افغانستان کے صدر رہے۔وہ دو ہزار دو سے دو چار
تک افغانستان کے وزیر خزانہ بھی رہے، افغانستان میں نئی کرنسی لانے سمیت کئی
اصلاحات بھی متعارف کرائیں۔
افغان صدر اشرف غنی کے
اقتدار کا سورج غروب ہوگیا۔ انیس مئی انیس سو انچاس میں پیدا ہونے والے اشرف غنی ایک
سیاست دان کے ساتھ ساتھ اقتصاد اور شعبہ تعلیم کے بھی ماہر ہیں۔ انیس سو اکانوے میں
ایسٹ اور ساوتھ ایشیا کے منصوبوں پر ورلڈ بینک کے ساتھ کام کا آغاز کیا، افغانستان
آمد سے پہلے جان ہاپکنز یونیورسٹی میں بطور پروفیسر کے خدمات بھی انجام دیں۔ اشرف
غنی کابل یونیورسٹی کے چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔
طالبان حکومت کے خاتمے کے
بعد اشرف غنی چوبیس سال بعد افغانستان واپس آئے اور حامد کرزئی کے ساتھ بطور چیف
ایڈوائزر کام شروع کیا، دو ہزار سے دو ہزار چار تک بطور وزیر خزانہ کام کیا اور نئی
کرنسی لانے سمیت ملک میں کئی اصلاحات بھی متعارف کرائیں، اشرف غنی بیس ستمبر 2014
کو پہلی مرتبہ افغان صدر منتخب ہوئے، دوسری
مرتبہ اٹھائیس ستمبر 2019 کو دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔