اورنگی ٹاؤن میں واقع سرکاری اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی

عرفان علی عرفان علی

 اورنگی ٹاؤن میں واقع سرکاری اسپتال  کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی


کراچی اورنگی ٹاؤن میں واقع سرکاری اسپتال  کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی  جس سے ایک  وارڈ  اور اس میں موجود سامان جل گیا ،فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا 


اورنگی ٹاؤن میں واقع وطر اسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ لگی تو اسپتال میں خوف وہراس پھیل گیا ،انتظامیہ نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر مریضوں کو دیگر وارڈز میں شفٹ کیا  اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا ،کے ایم سی کے ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر فائر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پایا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نیتجے میں گائنی وارڈ کا ایک کمرہ متاثر ہوا جس میں رکھا سامان جل گیا ،خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ لگنے کی وجہ بھی فوری سامنے نہیں آسکی۔۔۔