چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہناہے بینظر بھٹو نے دہشت گردوں اور آمروں کامقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کی۔ وفاقی حکومت کراچی میں آئین کےمطابق کام کرائے۔
سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی پر کارساز کے مقام پر قائم یادگار شہدا پر تقریب ہوئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یادگار پر پھول رکھے۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر ناصر شاہ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجودتھے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا بینظیر بھٹو کسی مرحلے پر جھکی یا ڈری نہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں اور آمروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کی۔
بلاول بھٹو، چیئرمین پیپلز پارٹی ۔۔۔ وہ پیچھے نہیں ہٹی ، اپنی جدوجہد جاری رکھی اور27 دسمبر 2007 کو شہید ہوئی ۔
انہوں نے کہا وفاقی حکومت کے کراچی میں کام کرانے پر خوشی ہوگی،،لیکن جو بھی کام ہو آئینی طریقے اور اٹھارہویں ترمیم کےمطابق ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو، چیئرمین پیپلز پارٹی ۔۔۔ کراچی کے لیے کام کیا جائے ، ہمارا تو مطالبہ رہا ہے ، وفاقی حکومت سے مختلف اسکیمز کے حوالے سے کراچی کے پانی کے ایشوز کےحوالے سے ۔۔۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ ان دنوں جو معاملات چل رہے ہیں،، ان پر پارٹی رہنماوں سے تبادلہ خیال کروں گا۔