سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت

عدنان اطہر عدنان اطہر

سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت

سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت  کے دوران عدالت اور ملزم کے وکیل میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔


سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ میں سماعت کے دوران  نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ وکیل صفائی نے  کہا  کیس چلاکر اس کا جلد فیصلہ کیا جائے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے تفتیشی افسر موجود نہیں ہے۔ ہم سن کر کیس کا فیصلہ کریں گے ۔  وکیل صفائی نے موقف اپنایا  عدالت کا رویہ مناسب نہیں ہے ۔کیس سن کر فیصلہ کیا جائے۔ جسٹس کے کے آغا  نے ریمارکس دیئے کسی کو متاثر کرنا ہے، تقریر کرنی ہے تو باہر جاکر کریں۔ عدالت نے   مزید سماعت دو  دسمبر تک ملتوی کردی۔