پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے پاگیا۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق معاہدہ یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے یہ شراکت داری علاقائی تجارت کےلئے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی۔معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔