کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی کے یہاں تین بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی  کے یہاں تین بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔



 میئر کراچی کےمطابق شیر کے تینوں بچے صحت مند ہیں ۔ فی الحال  بچوں کو ان کی ماں کے ساتھ  علیحدہ  پنجرے  میں منتقل کردیا گیا ہے۔ چڑیا گھر میں مزید جانوروں کے یہاں بھی بچوں کی ولادت متوقع ہے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے جانوروں کے یہاں بچوں کی پیدائش اس بات کا ثبوت ہے کہ چڑیا گھر کا ماحول جانوروں کے لئے موزوں ہے۔چھ ماہ پہلے بھی چڑیا گھر میں افریقی نسل کی شیرنی   کے تین بچے پیدا ہوئے تھے۔ ڈائریکٹر زو کےمطابق چھ ماہ پہلے پیدا ہونے والے شیر کے بچے بھی صحت مند ہیں۔شیروں کے لئے ایک بڑا انکلیوژر  زیر تعمیر ہے۔