سال دو ہزار چوبیس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ بننےکا سال کہا جائےتوغلط نہ ہوگا۔ اس دوران مارکیٹ ایک لاکھ کا ہندسہ عبورکرنےکےبعد پہلی بار ایک لاکھ، سولہ ہزار، ایک سو انہتر پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی۔ ایک روزمیں شدیدمندی اورزبردست تیزی سے چار ہزار سےز ائد پوائنٹس کا فرق بھی ریکارڈہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہندسوں کی رفتارشاندار۔۔
یوں کہیں کہ اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلندی کی طرف دوڑنےلگا توغلط نہ ہوگا۔۔
جنوری اورفروری 2024 میں مارکیٹ 60 ہزارپوائنٹس کی سطح پربندہوئی۔
مارچ اوراپریل میں انڈیکس 70ہزارکی نفسیاتی حد عبورکرنےمیں کامیاب ہوا۔
عارف حبیب،چیئرمین عارف حبیب گروپ کہتے ہیں کہ پندرہ سولہ مہینوں کےاندرجوہےوہ ہماری مارکیٹ کو 150 فیصد بڑھ گئی یہ 40 ہزار 42 ہزار تھی جون 2023 میں جب ہمارے اکنامک حالات جو ہے وہ خراب ہوئے تھے تو لوگ یا تو ڈالرز خرید لیتے تھے کیونکہ روپیہ ویک ہو رہا تھا اس کے ساتھ ساتھ وہ سونا خرید لیتے تھے ابھی بھی کمپنیز جو ہیں اپنی بک ویلیو کے نیچے ملے
جولائی 2024 کو مارکیٹ پہلی بار80 ہزارکی سطح سےاوپرچلی گئی۔
28 اکتوبر2024 کومارکیٹ نے90 ہزارکا ہندسہ عبورکیا۔
28 نومبرکومارکیٹ میں 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل حاصل کرلیا۔
احمد چنائے، ڈائریکٹرپاکستان اسٹاک ایکسچینج کہتے ہیں کہ پہنچ جائے گا تو یہ سال سٹوکیشن ہمیں سمجھتا ہوں تمام پچھلے سالوں سے بہت اچھا رہا ہے 70 سال کی تاریخ جو ہے وہ میرا خیال ہے کہ تاریخ اب میں جا کے رقم ہوئی ہے کمیونٹی لے لیں گولڈ لے لیں بلین لے لیں ریل اسٹیٹ لے لیں سب سے بہتر مارکیٹ جو ہے پاکستان سٹاک کے چینج رہی ہے اس پورے سال کے اندر
16دسمبرکومارکیٹ پہلی بار1 لاکھ 16 ہزار169 پوائنٹس کی ریکارڈبلند ترین سطح پربندہوئی۔
19 دسمبرکومارکیٹ میں ایک روزمیں تاریخی مندی 4ہزار795 پوائنٹس ریکارڈکی گئی۔
27 نومبرکوپہلی بارایک ساتھ 4 ہزارسےزائد پوائنٹس پلس ہونےکا پہلی بارریکارڈبھی بنا۔