صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے کو روکنے والا شخص نہایت بہادر ہے،
جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔
ٹرمپ نے اس شخص کو قابلِ احترام قرار دیا جو حملہ آور کو روکتے ہوئے زخمی ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور عوام کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔
شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی فوجیوں پر حملہ داعش نے کیا ہے، شامی حکومت اس میں ملوث نہیں، اور حملہ کرنے والوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔