اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی؛ جسٹس خادم سومرو کی سربراہی میں سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ درخت کیوں کاٹے جا رہے ہیں، بعد ازاں کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔