چلاس: بارش اور برفباری کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں منقطع ہو گئیں۔ شاہراہِ قراقرم ہربن بھاشا سے بشام تک کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے۔
کوہستان لوٹر کیمپ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک مکمل طور پر بند ہے جبکہ کمیلہ چیک پوسٹ کے قریب بھی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ راولپنڈی سے گلگت بلتستان آنے اور جانے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔
متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی اور سڑک کی جلد بحالی کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا مشتاق احمد نے کوہستان انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور گلگت بلتستان کے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔