لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کر دیے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے 10 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفی راڈز مفت لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے متعلق آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے۔ بسنت کے دوران استعمال ہونے والی ڈور کے پِنے اور ہر پتنگ و گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈ چسپاں کیے گئے ہیں تاکہ انتظامیہ کے پاس پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہو۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر تین دن تک الیکٹرک بسیں، رکشے اور ٹیکسیاں عوام کو مفت سفری سہولت فراہم کریں گے۔ پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔