وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

عمران عمران

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس


اجلاس میں بشام واقعہ میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی شدید  مذمت 
  چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی پالیسی پر مؤثر عمل درآمد پر اتفاق


  چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ 


سی پیک پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی ماہرین کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پر   اتفاق  
جمعتہ الوداع کے حوالے سے ملک وقوم کی سلامتی اورامن و ترقی کے لئے دعا
دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں ، مریم نواز نے کہاکہ 
دہشتگردی پیچیدہ وار فیئر کی شکل اختیار کر رہی ہے ،
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتی ہوں،
امن وامان کیلئے تمام شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،

ملک وقوم کے تحفظ و سلامتی کے لئے کوشاں ہر فرد کو سلام پیش کرتی ہوں، 
شہداء کے  اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،
اے پی ایس سانحے کےبعد تشکیل  نیشنل ایکشن پلان کی افادیت کو دنیا نے تسلیم کی، 
نیشنل ایکشن پلان کو اپ گریڈ کرنا ہے اور موجودہ لوپ ہولز ختم کرنے ہیں ،
مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے
سیاسی فاشزم بھی دہشتگرد ی کی شکل اختیار کر رہا ہے
9مئی کو سیاسی دہشتگردی کے نتائج کو دنیا بھر نے دیکھا،
ٹی ٹی پی جو نہ کرسکی وہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے کر دکھایا ،
سیاستدان کی حیثیت سے برے حالات سے گزرتے ہوئے بھی 9مئی جیسے واقعہ کا خیال  نہیں آیا،
پاکستان کی بات آتی ہے تو ہر جیز پس منظر میں چلی جاتی ہے، 
9مئی کی وجہ سے پیدا شدہ غیر یقینی اور عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ، 
معیشت کی بحالی اور قومی خوشحالی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ لازمی تقاضا ہے،
دہشتگرد ی اورا سمگلنگ روکنے کیلئے  صوبائی سرحدوں پر چیک پوسٹ بنانے کا فیصلہ کیا،  
دہشتگردوں اوراسمگلروں کیلئے راستے کھلے نہیں رکھ سکتے،
سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی برین واش کرنے کا سدباب ناگزیر ہے، 
سوشل میڈیا پر ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے بل جلد پیش کیا جائے گا ، 
عورتوں اور بچوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کیلئےا سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ بنا رہے ہیں  ،
سیکیورٹی فورسز کو جدید ٹیکنالوجی، اے آئی کے استعمال،  جدید اسلحے اور انٹیلی جنس نظام کو مزید اپ گریڈ کریں
دہشتگردی کے سدباب کیلئےجدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اشتراک کار اور تعاون جاری رکھا جائے گا ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کہاکہ
پنجاب میں دہشتگردی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،
سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے ملکر قابل تحسین کام کررہے ہیں ، 
پنجاب کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا چیلنچ بھی درپیش ہے ،
اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے