اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے
کہاہےکہ خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے اورآصف زرداری خرید و فرخت میں لگا ہوا
ہے۔
شیخ رشید کا کہناتھاکہ 30سے 31 تک عدم اعتماد
کا فیصلہ ہوجائے گا،یا آر ہوگا یا پار ہوجائے گااورابھی جلسہ جلسہ ہے کھیل کل سے
شروع ہو گا،ہمیں پتہ نہیں ہے،ن لیگ نے کدھر سے آنا ہے،ان کے پاس اپنے کوئی لوگ نہیں
ہیں ،مولویوں سے خطاب کرنے آرہے ہیں
ان کا کہناتھاکہ ہم اپنی ٹکٹ پر انتخاب لڑالیکن
عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اوروزارت ہو یا نہ ہو،میں اور میرے حامی عمران خان کے
ساتھ کھڑے ہیں،1977کے بعد پہلی دفعہ جلوس کولیڈ نہیں کیا لیکن کل میں جلوس کے ساتھ
تھا اور میرا نام شیخ رشید ہے،کوئی حملہ آور ہو میں اسے معاف نہیں کرتا۔