کراچی میں مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی عدالت میں غیر قانونی طریقے سے پیشی کے معاملے پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی سے انکوائری واپس لے کر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کو نیا انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے انکوائری آفیسر کو تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جو ملزمہ کی پیشی کے دوران پولیس اہلکاروں کی غفلت اور قواعد کی خلاف ورزی کا تعین کریں گے۔ دوسری جانب، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں منشیات کے ساتھ ساتھ اقدامِ قتل کی دفعہ شامل کیے جانے کے بعد ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ اب اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کو مزید سنگین دفعات کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ نیٹ ورک کے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔