وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 37 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے


وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 37 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے


وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 37 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے،،، اساتذہ کی کمی کے باعث بند ہونے والے اسکولوں کیلئے نئی تبادلہ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے،،، اب اساتذہ خواہش کے مطابق تبادلہ نہیں کراسکیں گے،،، نئی پالیسی پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا،،، نجی اسکولز بھی رجسٹرڈ کیے جائیں گے اور تمام اسکولوں میں بائیو میڑک سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ 


صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کے باعثایوان میں بجٹ پر بحث کا موقع نہیں ملا،،،کورونا کی وجہ سے اساتذہ کی بھرتی میں تاخیر ہوئی تاہم اب 3 کی بجائے.

ایک سال میں تمام اساتذہ کی بھرتی ہوگی،سعید غنی نے بتایا کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سےصوبے میں 2 ہزار اسکول بند تھے جو کھول دیئے گئے ہیںاساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے بھی پالیسی میں تبدیلی کی ہےاب سال میں صرف ایک بار تبادلہ ہوسکے گا،،، پرائمری ٹیچر کا گریڈ بھی 9 سے بڑھا کر 14 کردیا ہے۔۔

وزیر تعلیم نے انکشاف کیا کے سندھ میں دو ہزار مقامات ایسے ہیں جہاں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول ہی نہیں ہیں۔ نجی اسکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں. صوبائی وزیر نے بتایا کہ اسکولوں کی مرمتاور فرنیجر کی بھی شدید کمی بھی اہم مسائل ہیںآئندہ برس ان پر زیادہ کام کیا جائے گا جبکہ 29ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپکے تحت چلایا جائے گا۔۔