کراچی میں عیدمیلاد النبی کا
مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی جلوس میں شریک ہوئے۔
میمن مسجد سے برآمد ہونے والے جلوس کی قیادت جماعت اہلسنت کی مرکزی
قیادت کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
بارہ ربیع الاول کے جلوس میں شرکت
کےلئے پہنچے،،، تو مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور انتظامیہ نے ان کا استقبال
کیا۔صوبائی وزیر سعید غنی، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب اور دیگر پارٹی رہنما بھی
وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ حضور پاک ؐکی
ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔ان کی سیرت انسانیت کیلئے
شفقت، محبت اور مساوات کا درست دیتی ہے۔ عید میلادالنبی منانے کے ساتھ ہمیں حضور
پاکؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔