ایک اور شہری کو چھ لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا

عمران عمران

ایک اور شہری کو چھ لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا


کراچی میں بینک سے رقم نکال کر منزل تک بحفاظت پہنچنا دشوار ہوگیا۔ایک اور شہری کو چھ لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا ۔پولیس نے اختر کالونی میں  رونما ہوئی واردات کی تحقیقات شروع کردیں۔


اختر کالونی گلی نمبر 4 میں دو موٹرسائیکلوں پر آنے والے تین مسلح ڈاکوؤں نے رکشے کو روکا اور اس میں سوار شخص سے اسلحے کے زور پر 6 لاکھ روپے چھین کر لے گئے ،پولیس کے مطابق متاثرہ شہری تاجر ہے جس نے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب سے رقم بینک سے نکلوائی تھی اور گھر کی جانب لارہا تھا ،واردات کے وقت اطراف میں موجود شہری نے موبائل فون سے ویڈیو بنالی ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔