سندھ میں کورونا کے مزید گیارہ سو پچانوے کیسز سامنے آگئے


سندھ میں کورونا کے  مزید گیارہ سو پچانوے کیسز سامنے آگئے

 

 

کراچی، عدنان اطہر

سندھ میں کورونا کے  مزید گیارہ سو پچانوے کیسز سامنے آگئے۔ مہلک وائرس میں مبتلا آٹھ مریض انتقال کرگئے۔  کراچی میں اب تک  دو لاکھ نوے ہزار چھ سو ستر افراد میں کورونا وائرس کی  تصدیق اور  پانچ ہزار پانچ سو اڑسٹھ مریض  انتقال کرچکے ہیں۔ رپورٹ میں ۔۔

سندھ میں کورونا کے  مزید گیارہ سو پچانوے کیسز سامنے آگئے۔ مہلک وائرس میں مبتلا آٹھ مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  صوبے میں اب تک چار لاکھ چونتیس ہزار آٹھ سو چھیالیس  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت آٹھ سو گیارہ مریضوں کی حالت تشویشناک اور انہتر وینٹی لیٹر پر ہیں۔وزیراعلی سندھ کے مطابق  کراچی میں  چوبیس گھنٹوں کے دوران  پانچ سو پچانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ دوسو چودہ کیس ضلع شرقی، ایک سو بتیس  وسطی اور سب سے کم  انتیس کیس ضلع کورنگی سے سامنے آئے۔ شہر میں اب تک  دو لاکھ نوے ہزار  چھ سو ستر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے اعدادشمار کے مطابق   کراچی میں کورونا وائر س سے اب تک  5ہزار568 اموات ہوئی ہیں۔ضلع وسطی میں ایک ہزار276،شرقی میں ایک ہزار722،غربی میں629 اموات  ہوئیں۔ضلع جنوبی سے870،کورنگی سے 820اور ملیر سے  253 اموات  رپورٹ  ہوئیں۔ ضلع شرقی سے اب تک  ایک لاکھ ایک ہزار535 اور وسطی سے 39 ہزار763کیسزسامنے آئے۔ضلع کورنگی  سے  26ہزار776ز،ملیر سے  22ہزار، جنوبی  سے 61ہزار704اور غربی  سے 23ہزار543کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر کے سرکاری ونجی اسپتالوں میں 552میں سے320آئی سی یو بیڈز خالی ہیں۔انفیکشس ڈیزیز اسپتال ،ایس آئی یو ٹی، انڈس اسپتال،لیاقت نیشنل اور  ضیاالدین کلفٹن  برانچ میں آئی سی یو بیڈز  دستیاب نہیں ہیں