صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

کوئٹہ،عرفان علی

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

بلوچستان کےصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی ان کا کہناتھاکہ پوری قوم شہداء کے خون کی قرض دار ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہم دہشت گردوں کا پوری قوت سے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ شرپسندی کے ایسے واقعات سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگا ۔

وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے