کراچی، عرفان علی
سندھ حکومت نے انتظامی
لحاظ سے کیماڑی کو ضلع تو بنا دیا لیکن اس نئے ضلع کی حالات دیگر اضلاع سے مختلف
نہیں ہیں ۔۔ نالوں پر تجاوزات کے باعث کیماڑی اب برساتی پانی کا تالاب بنا ہوا ہے
۔
نیا ضلع ، نئی بلدیاتی
انتظامیہ ۔ لیکن مسائل وہی پرانے ۔ بارش تو تھم گئی لیکن پورا کیماڑی ایک تالاب کا
منظر پیش کر رہا ہے ۔۔ نئے ضلع کے پرانے
مکین کہتے ہیں کہ ہر سال ہو نے والی بارش میں ان کو اسی صورتحال کا سامنا کرنا
پڑتا ہے
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون
خصوصی آصف خان نکاسی آب کے مسئلہ کی بنیادی وجہ نالوں پر بنی تجاوزات کو سمجھتے
ہیں
ضلع کیماڑی میں نکاسی آب
کا انفرا اسٹریکچر نہ ہونے کے باعث اب واٹر بورڈ کی مشینری کے زریعے جمع ہونے والے
پانی نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔