ماسٹر فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نمائش کا انعقادکیا گیا، موجودہ دور کے دس بہترین مصوروں کے کام کو بھی پیش کیا گیا۔
ماسٹر فنکاروں صادقین،
اسماعیل گلجی، اور جمیل نقش کوخراج عقیدت
پیش کیاگیا
فرئیر ہال، صادقین گیلری میں ہوا نمائش کا انعقاد، افتتاحی تقریب میں دلچسپ پرفارمنس پیش کی گئی۔اور ماسٹر فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔
ماسٹر فنکاروں میں اسماعیل گلجی، صادقین اور جمیل نقش کے کام سے شائقین خوب محظوظ ہوئے ۔
نمائش میں لوگوں کا کہنا تھا کہ منتخب کردہ غیر معمولی فنکاروں کا کام صنف کے ایک طاقتور تھیم کی طرف توجہ مبذول کراتے ہیں ۔
حصہ لینے والے فنکاروں میں جمی انجینئر، عمران قریشی، امین گلجی، مہر افروز، عبدالجبار، گل آر ایم نعیم،ناہید رضا، نازیہ اعجاز اور دیگر شامل ہے،نمائش میں معروف ادیب اور مزاح نگار انور مقصود اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہوئے۔
10 فروری سے شروع ہونے والی نمائش 24 فروری تک جاری رہے گی