کراچی میں 48 روز سے پھنسا بحری جہاز بلا آخر ٹرمینل برتھ پر لنگر انداز ہوگیا


کراچی میں 48 روز سے پھنسا بحری جہاز بلا آخر ٹرمینل برتھ پر لنگر انداز ہوگیا

 

 کراچی،عدنان اطہر

کراچی میں 48 روز سے پھنسا بحری جہاز بلا آخر ٹرمینل برتھ پر لنگر انداز ہوگیا،ساحل پر جہاز کےلیے رکھی گئی مشینری کو سمیٹنے کا کام شروع ہوگیا

سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو کامیاب آپریشن کے بعد ری فلوٹ کرتے ہوئے چینل پر پہنچا دیا گیاجہاز کےلیے ساحل کے اطرف ڈالے گئے ہوکس اور لاکس کو نکالنے کا کام شروع ہوگیا

ساحل پر لگائی مشینری اور کیمپس کو ختم کیاجارہاہے،ساحل کے اطراف کھڑی رولر مشین شاول ، اور دیگر بھاری مشینری کو مزدور نے سمیٹنے کاکام شروع کردیاہے۔

جہاز کے ری فلوٹ آپریشن میں مدد فراہم کرنے والی کرین شپ پر لگی  بھایمشینری کو اتار لیا گیا ،کرین شپ کو سطح سمندر سے دور پارک کیاگیاہے تاکہ اس کےدوبارہ ریت میں پھنسے کا امکان کم رہے۔19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب کراچی کے ساحل سی ویو پر بحری جہاز انجن خراب ہونے کے باعث تیز ہواساحلر پر آکر پھنس گیا تھا