کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی
انتخابات کے دوران گرما گرمی معمول کا حصہ رہی،، ملیر میں وارڈ نمبر 6 میں سیاسی
جماعت کے کارکنان کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی
کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔
کون جیتے گا کون ہارے گا۔
فیصلہ جلد ہوجائے گا۔
ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشنز کے
دوران صبح سے ہی ماحول گرم رہا۔ وارڈ نمبر 5 اور 6 میں مخالف پارٹیوں نے پیپلزپارٹی
پر دھاندلی کا الزام عائد کیا۔۔
رضوان راجا،چیف پولنگ ایجنٹ وارڈ فائیوپی
ٹی آئی۔۔۔الحمداللہ ہماری پوزیشن بہت اچھی ہے۔۔۔پیپلزپارٹی جودھاندلی کررہی ہےبس
ہمیں اس کا خطرہ ہے۔۔۔اورکوئی خطرہ نہیں ۔۔۔دھاندلی نہ ہوئی تو ہم ون سائڈ جیتیں
گے۔
وارڈ نمبر چھ سے ہی پیپلزپارٹی کے امیدوار
انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے جیت کے لیے پر عزم دکھائی دئیے۔
زرتاش ملک،امیدواروارڈنمبرپانچ پیپلزپارٹی۔۔۔لوگوں
کےرش دیکھ کراندازہ ہوتاہے۔۔۔کہ ہماری تیاری کیسی تھی۔۔۔باقی کیمپ میں سنسان حال دیکھ
کریہاں کہ لوگوں نےپہلےہی اعلان کردیاہےکہ وہ پیپلزپارٹی کی جانب ہیں۔
ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں دس
وارڈز میں 25 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں 62 امیدوار مد مقابل ہیں۔