اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےزرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 10 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں
3 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں، 10ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 ارب 6 کروڑ
ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر
رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 4 کروڑ ڈالر
رہے۔