کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس نےدوبارہ سراٹھالیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس نےدوبارہ سراٹھالیا

کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس نےدوبارہ سراٹھالیا ۔سرکاری اورنجی اسپتالوں میں گزشتہ ہفتے میں4افراد کی ڈینگی سے اموات ہوئیں۔  رواں سال  ستمبر  تک سندھ میں 1400 کیسزرپورٹ ہوئے

کراچی میں جناح اسپتال میں لانڈھی کا رہائشی31سالہ جاوید اورنجی اسپتال میں نوجوان عدنان  جاں بحق ہوئے ۔منگل کو جناح اسپتال کے وارڈ اور ایمرجنسی میں دو افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے ۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق ستمبر تک سندھ میں 1400 کیسز رپورٹ ہوچکے ۔کراچی میں رواں سال اگست تک 1255کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں سال اب تک 9 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے ہیں