بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ اور اس کے خلاف سازشیں کرتا ہےعمران اسماعیل

عدنان اطہر عدنان اطہر

 بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ اور اس کے  خلاف  سازشیں کرتا ہےعمران اسماعیل

 

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ   بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ اور اس کے  خلاف  سازشیں کرتا ہے۔پاکستان کو بین الاقوامی سازش کے تحت تنہا کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ  پی ایس ایل میں  غیرملکی کھلاڑی آئیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو بین الاقوامی سازش کے تحت تنہا کیا جارہا ہے۔ بھارت ہمیں  کرکٹ سے دور رکھنا چاہتا ہے،لیکن اسےمنہ  کی کھانا پڑے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا   کہ کیوی  ٹیم کی   آمد پر  قوم پر جوش تھی۔ پی ایس  ایل کو مزید بہتر بنائیں گے۔ توقع ہے غیر ملکی کھلاڑی  آئیں گے،،لیکن کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے۔

ان  کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ کرتا ہے۔  دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔