یوسف گوٹھ بنیادی سہولیات سے محروم

عدنان اطہر عدنان اطہر

یوسف گوٹھ  بنیادی سہولیات سے محروم

کراچی کے یوسف گوٹھ کو آباد ہوئے پچاس برس بیت گئےلیکن یہاں کے مکین آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ علاقے میں  نا پینے کا صاف پانی میسر ہے جبکہ  انفرااسٹرکچر بھی تباہ حال ہے

یہ کراچی کے ضلع  غربی کا علاقہ  یوسف گوٹھ ہے ،،، جو حکومت کی نظر  کرم سے محروم ہے۔یہاں  چودہ ہزار خاندان آباد اور  رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بیس ہزار کے قریب ہے۔    شہری کہتے ہیں   ووٹ لینے والوں نے وعدے تو بہت کئے مگر کام نہ کیا۔ کئی مقامات پر سوئی گیس بھی میسر نہیں ۔

سندھ کی  حکمراں جماعت   کے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی  ہونے کے باوجود یوسف گوٹھ میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔  سیوریج  نظام اور سڑکوں  کا بھی برا حال ہے ۔

علاقے  میں  پینے کا پانی دستیاب نا ہونے کے سبب  یوسف گوٹھ کے مکین  مہنگے داموں  پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ۔