بارش کاحسین موسم ، ٹھنڈی ہوائیں ، گیلی گیلی سڑکیں

صبانور صبانور

 بارش کاحسین موسم ، ٹھنڈی ہوائیں ، گیلی گیلی سڑکیں

 

کراچی  میں گزشتہ روز سے پڑنے والی بارش نے شہریوں کو خوب محظوظ کررکھاہے ، جس کی وجہ سے وہ اپنی فیملی کے ہمراہ خوب لطف اندوز ہورہےہیں

بارش کی چند بوندیں زمیں پر کیا پڑی کراچی والوں کے تیور ہی بدل گئے،لانگ ڈرائیو ، اہل خانہ کے ہمرا سیر تفریح  کے لیے گھر سے باہر نکلنا اہلیان کراچی کا پسندیدہ مشغلہ ہےشہری بارش کے موسم سے خوب لطف اندوز ہورہےہیں

بارش کاحسین موسم ، ٹھنڈی ہوائیں ، گیلی گیلی سڑکیں ، پرندوں کی چہچاہت، باغ میں کھلے پھول شہریوں کے مزاج پر خوش گوار اثرات  مرتب کررہے ہیں شہریوں کا کہناہےکہ ہلکی بارش اور بادلوں کا موسم بھلا کیسے پسند نہیں ۔

کراچی میں گزشتہ رات سے شہر بھر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہاہے ، جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا اور شہری خوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے دیکھائی دیتےہیں