بحری مشق نسیم البحر میں پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول اور ائیر فورسز
نے شاندار فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔دونوں
ممالک کی بحری افواج اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو
نشانہ بنایا۔
بحری مشق نسیم البحر میں پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول اور ائیر فورسز
کی جانب سے شاندار فائر پاور کا مظاہرہ ۔
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد
خان نیازی اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے میزائل
فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والے میزائل فائرنگ کے مظاہرے میں رائل سعودی ائیر فورس کے ایف ففٹین جہاز نے پہلی بار شرکت کی۔پاک اور سعودی بحری افواج اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو
نشانہ بنایا۔
دونوں بحری افواج کے سربراہان نے جوائنٹ فلیٹ ریویو کے دوران مشق میں
شریک بحری جہازوں کا معائنہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق نسیم البحر
دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کے فروغ اور
بحری خطرات سے ملکر نبرد آزما ہونے کے عزم کا مظہر ہے۔