سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ صحت میں افسران کی او پی ایس پر تعیناتی اور
ایڈیشنل چارج دینے سے متعلق دائر درخواست او پی ایس اور ایڈیشنل چارج رکھنے والے
افسراں کے خلاف سندھ حکومت کی نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محکمہ صحت میں
افسران کی او پی ایس پر تعیناتی اور ایڈیشنل چارج دینے سے متعلق دائر درخواست کی
سماعت کی۔ دوران سماعت صوبے میں شعبہ صحت کی ابتر صورتحال اور سرکاری سطح پر ایمبولینس
سروس شروع نہ کرنے پر عدالت نے سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے سیکریٹری
صحت سے استفسار کیاکہ تمام صوبوں میں سرکاری سطح پر ایمبولینس سروس جاری ہے سندھ میں
کیوں نہیں ہے؟ سیکریٹری صحت نے بتایاکہ سندھ حکومت نے ایمبولینس سروس شروع کردی ہے
اس وقت 60 ایمبولنسز سڑکوں پر ہیں،عدالت کاکہناتھا کہ ہمیں تو ایک ایمبولینس نظر
نہیں آئی کونسی سڑک پر چل رہی ہیں،صوبے میں ایمبولینسز کی بہت ضرورت ہے