اسپیکر سندھ
اسمبلی آغا سرا ج درانی سمیت دیگر ملزموں
کی درخواست ضمانت مسترد۔ اہلخانہ کو ضمانت مل گئی۔صوبائی وزیر امتیاز شیخ کہتے ہیں نیب کا معاملہ سیاسی انتقام کا ہے۔ آغا سراج
دارنی کی فیملی کو بھی اس میں گھسیٹا گیا۔
سندھ ہائی
کورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل بنچ نے گزشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ اسپیکر سندھ
اسمبلی آغا سرا ج درانی سمیت دیگر ملزموں
کی درخواست ضمانت مسترد۔ ان کی اہلیہ ، بیٹے
اور تین بیٹیوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی
پر ایک ارب سے زائد کی غیر قانونی آمدن سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ سندھ ہائیکورٹ آغا سراج
درانی اور دیگر کی ضمانت منظور کر چکی تھی۔ نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت عظمی نے ضمانتوں پر دوبارہ دلائل سننے کے لئے معاملہ
واپس ہا ئی کورٹ بجھوایا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت پر فیصلے کے لئے
دو ججز پر خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا،، جس نے
فیصلہ سنادیا۔
صوبائی وزیر امتیاز شیخ آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب کا
معاملہ سیاسی انتقام کا ہے۔ آغا سراج کی فیملی کو بھی گھسیٹا گیا۔
خورشید شاہ
دوسال تنگ کیاجارہاہے ان کی فیملی کو گھسیٹا
جارہاہے ڈیڑھ سے سراج درانی کوتنگ کیا جارہاہے اُن کی فیملی کو گھسیٹا جارہاہے
انہو ں نے
کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے حربوں میں
ناکام ہوگی۔اس وقت ملک کے حالات نازک ہے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیے۔