ایم کیوایم پاکستان کا کہناہے کہ موجودہ حکومتی اقدامات سے پاکستان میں مزید مہنگائی کا سونامی آجائے گا۔

نزاہت خان نزاہت خان

حکومتی اتحادی ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بیان میں کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں بجلی،گیس،آٹا ،چینی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اندھادھند اضافہ قابل تشویش ہے۔ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ اوگرا کی سمری سے بھی بڑھ کر دگنا اضافہ کردیاگیا ہے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا بوجھ ہربار عوام پر نہیں ڈالا جاتا۔ موجودہ مہنگائی کو برداشت کرنا  عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔