برفانی چیتے کا عالمی دن کےموقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں برفانی چیتےکےدو بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظرجاری کئے ہیں

عمران عمران

برفانی چیتے کا عالمی دن کےموقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان  نے خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں  برفانی چیتےکےدو بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظرجاری کئے ہیں

برفانی چیتے کا عالمی دن کےموقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان  نے خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں  برفانی چیتےکےدو بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظرجاری کئے ہیں ۔ ۔۔یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر  نے اپنے کیمرے کی آنکھ سےمحفوظ بنائے

برفانی چیتے کا عالمی دن کی مناسبت سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نےبرفانی چیتے کے بچوں کی نایاب فوٹیج جاری کردی۔۔۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کےمطابق برفانی چیتے ماحولیاتی نظام کو توازن میں رکھنے کیلئےاہم ہیں۔۔۔انکی موجودگی زمینی سطح سے اونچائی  پر موجود انکے رہائشگاہوں کی بہترین ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔۔۔ اعدادوشمار کےمطابق پاکستان میں برفانی چیتے کےرہائشی مقامات اسی  ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پائےجاتے ہیں۔۔۔عالمی سطح کے اعتبار سے یہ دنیا بھر کا چاراعشاریہ  پانچ  فیصد حصہ ہے۔۔۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کےمطابق اب یہ بچے چھ ماہ کےہوچکےہیں۔۔۔برفانی چیتے کے بچوں کی اس منفردویڈیو کو نیال معین الدین فلمز کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے۔۔۔یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر امتیاز احمد نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بنائے۔۔۔