کراچی کے علا قے پوش علاقے
ڈیفنس میں بیش قیمت گاڑی میں آئے
اسٹریٹ کرمنلز کی واردات۔ خواتین
سے بیگ،موبائل فونز اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے۔بہادر آباد میں چھ دوستوں کو ایک
داکو نے چند سیکنڈز میں اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا
کار سوار اسٹریٹ کرمنلز نے کراچی
ڈیفنس بخاری کمرشل پر کافی شاپ پر آئی خواتین کو لوٹ لیا ،واردا ت کی سی سی
ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2ملزموں نے واردات سے قبل اطراف کا چکر لگا
کر جائزہ بھی لیا ،،،اور اسلحہ دکھا کر
ڈائن آؤٹ پر بیٹھی خواتین سے پرس، موبائل فونز اور دیگر قیمتی دستاویزات چھین
لئے۔۔۔ملزم واردات کے بعد قریب موجود
کرولا کار میں بیٹھ کر فرار ہوئے،دوسری جانب بہادر آباد
میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام
پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیدل آنے والے دو ملزموں نے پستول دکھا کر
6دوستوں کے گروپ کو لوٹا اور چند سیکنڈز میں
واردات مکمل اورموٹر سائیکل پہ بیٹھ کر
فرار ہوگئے۔۔۔