کراچی
کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت ڈیڑھ سو
روپے کلو تک پہنچ گئی۔سبزی کی تھوک
مارکیٹ کی نسبت شہر
میں سبزی فروش کتنا منافع کمارہے
ہیں ۔
ٹماٹر کی قیمت میں مزید اضافہ۔کراچی کی ہول سیل
مارکیٹ میں قیمت ڈیڑھ سو روپے کلو تک پہنچ
گئی۔
سپر ہائی وے پر قائم سبزی منڈی سے شہر بھر میں
سبزی سپلائی کی جاتی ہے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران جن سبزی کی
کاشت کو نقصان پہنچا ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
منڈی میں پیاز اور آلو چالیس روپے کلو فروخت
کئے جارہے ہیں۔ادرک دو سو بیس روپے
کلو،لہسن ایک سو پچاس روپے ،ہری پیاز تیس روپے کلو جبکہ دھنیہ دس روپے اور پودینہ پانچ روپے گڈی بیچی جا رہی ہیں۔
منڈی کے بیوپاریوں نے پیٹرول کی بڑھتی قیمت کو سبزی کے نرخ
میں اضافے کی وجہ قرار دینے کو مسترد کردیا جبکہ شہر میں سبز ی فروش اسے جواز بنا کر پچاس سے سو فیصد منافع کما رہے
ہیں۔
منڈی سے 220 روپے کلو خریدا جانے والا ادرک شہر
میں سو روپے پاو،دس روپے کا دھنیہ بیس
روپے ،تیس روپے والی ہری پیاز 120 روپے،
150روپے کلو والی لہسن 320 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کے نرخ تو
نکالے جاتے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کریا جاتا۔