مہنگائی، کرپشن اور دیگر مسائل کے خلاف کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے احتجاج کیا۔

عرفان علی عرفان علی

مہنگائی، کرپشن  اور دیگر مسائل کے خلاف کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ   نے احتجاج کیا۔

مہنگائی  ،کرپشن اور  دیگر مسائل کے خلاف کراچی  میں پی ڈی ایم نے احتجاج کیا۔   مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا   مہنگائی کے خلاف جدوجہد کا آغاز کردیا ۔ حکمرانوں کو  نکالنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نےکہا عوام  کو موجودہ نظام  قبول نہیں ۔ نئے انتخابات  ہی مسائل کا حل  ہیں۔

مہنگائی، کرپشن  اور دیگر مسائل کے خلاف کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ   نے احتجاج کیا۔

پی ڈی ایم کےسربراہ   مولانا فضل الرحمن   کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ  خود کشی کررہے  ہیں۔ حکمرانوں کو اقتدار سے  نکالنا ہوگا۔ سیاستدانوں نے کردار ادا نا کیا تو قوم معاف نہیں کرےگی۔

 آج پاکستان کی سیاسی قیادت نےاپنا کردار ادانہ کیا تو پوری قوم مایوس ہوجائےگی انشااللہ قوم کی امید اور قوم کی آواز ہے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ   ہم   آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ ادارے آئینی حدود میں رہ کر  کام کریں۔ عوام  کو موجودہ نظام  قبول نہیں ۔ نئے انتخابات مسائل کا حل  ہیں۔

پاکستان کے عوام آج اس نظام کو قبول کرنےکو تیار نہیں ۔ آج مہنگائی اور پریشانی کی ایک وجہ ہے وہ 2018کے الیکشن کی چوری ہے

جمعیت علمائے پاکستان  کےسربراہ شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ 2018کاالیکشن چوری اور  نااہل کو مسلط کیا گیا۔آج  تمام ادارے خسارے میں ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت ملک نہیں چلے گا۔