صوبائی وزیر
صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ آپریٹو مارکیٹ کراچی میں
آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہے۔
غفلت کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ رپورٹ آنے پر آگ لگنے کی وجوہات اور
نقصان کا صحیح علم ہوسکے گا۔
صوبائی وزیر
صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے
آگ سے متاثرہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر
نے متاثرہ مارکیٹ میں
نقصانات کا جائزہ لیا اور آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی۔
ان کا کہنا
تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔رپورٹ آنے پر آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان
کا علم ہوسکے گا۔
ان کی جو
پراپرٹی ہے وہ کو آپریٹو ڈپارٹمنٹ کی
ہے،ا ور ابھی دیکھنا یہ ہے کہ اس مین کس
طرح آگ لگی ہے،اس کے لئے تفتیش ہورہی ہے،انشا اللہ وہ جلد مکمل ہوجائے گی
صوبائی وزیر
نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی تاخیر سے آمد کی جانچ کررہے ہیں۔غفلت ثابت ہونے پر کارروائی ہوگی۔
یہ تفتیش ہوگی کہ جیسے
دکاندار کہہ رہے ہیں کہ فائر بریگیڈ دیر
سےپہنچی یا ان مین پانی نہیں تھا، اس کی انویسٹی گیشن ہوگی، اگر اس میں ایسی کوئی
چیز ثابت ہوتی ہے تو ضرور ایکشن لیں گے
جام اکرام
اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ صوبائی
حکومت دکھ کی اس گھڑی میں تاجروں کے ساتھ کھڑی
ہے۔