کراچی میں پاکستان لرننگ فیسٹیول کے شرکاء نے سانحہ آرمی پبلک اسکول
کے شہداء کی قربانی کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اسکاؤٹس طالبات نے دشمنوں
کو اپنی تعلیم کے ذریعے زیر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان لرننگ فیسٹیول کے اختتامی روز اساتذہ اور طلبہ نے سانحہ آرمی
پبلک اسکول کے شہداء کو بھی یاد کیا ،، کہا 16 دسمبر کو ہوا دلخراش واقعہ آج بھی
دل دہلا دیتا ہے،، ہم اپنے بچوں کو امن کی
تعلیم دینے کے خواہشمند ہیں۔
اسکاؤٹس سے وابستہ طلباء کا
کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی حفاظت کرنے کی نیت سے اس کا حصہ بنے ہیں ۔
طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے اظہار
محبت کا پیغام دیا۔