کراچی کے نجی اسکولوں میں مارپیٹ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
کراچی کے معروف مصنف، صحافی اور ادبی شخصیت
ہمسفر گادھی کے بیٹے کو اسکول ٹیچر نے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
صفورا چورنگی ، اسکیم 33 کے قریب کرن اسپتال روڈ
پر واقع نجی اسکول سینٹ جیکب گرامراسکول میں استاد نے سارنگ علی کو سخت غیر انسانی
تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، سر دیواروں سے پٹخ دیا ، بچے کی حالت خراب ہوگئی۔
والدین کی جانب سے اسکول انتظامیہ سے شکایت کی
گئ لیکن تا حال کوئی کارروائی عمل میں نہیں
لائی گئی ۔
بچے کے والدین نے محکمہ تعلیم سندھ سے قانونی
کارروائی کرتے ہوئے انصاف دلانے کا مطالبہ کیاہے۔