کراچی کورنگی گلزارکالونی میں کھلےمین ہول میں گرکرایک شخص جاں بحق ۔ ماموں نے گٹر میں گرنے والے بھانجے کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان گنوادی۔ کورنگی سیکٹر 8 گلزار کالونی میں صبح کے وقت سات سالہ بچہ سیوریج کے کھلے ہول میں جا گرا ۔اطلاع ملتے ہی بچے کا ماموں 32 سالہ سخی داد بھانجے کو بچانے گٹر میں اترا۔کوشش کے بعد بچے کو تو بچالیا،،لیکن خود کی حالت غیرہوگئی اورکچھ ہی دیربعد دم توڑگیا۔گٹرمیں گرنےوالاسات سالہ بچہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ بچے کے مامو ں کی نماز جنازہ کی ادا کردی گئی۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی کے لئے درخواست جمع نہیں کرائی۔