ڈالر نے آزادی ملتے ہی دوڑ لگادی۔

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

 ڈالر نے آزادی ملتے  ہی دوڑ لگادی۔


ڈالر نے آزادی ملتے  ہی دوڑ لگادی۔

 انٹربینک میں  آج سات روپے سترہ پیسے مہنگا ہوکر دوسو باسٹھ روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔

دو روز میں ڈالر کی قیمت میں  اکتیس روپے اکہتر پیسے کا اضافہ ہوا۔

  ڈالر نےآزاد ہوتے ہی  روپے کو پچھاڑ دیا۔ آج انٹربینک میں سات روپے سترہ پیسے مہنگا ہوکر دوسو باسٹھ روپے ساٹھ پیسے  کی نئی بلند  ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ  روز ڈالر چوبیس روپے چون پیسے  مہنگا ہوکر  نئی تاریخی بلندی دوسو پچپن روپے تینتالیس پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

دو روز کے دوران  ڈالر اکتیس روپے اکہتر پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے  کہ  ڈالر پر کیپ کا طریقہ کار ناکام رہا۔ کافی عرصےسےہم نےپریشرکوروک رکھا تھا۔

روپیہ ابھی مزید دباؤمیں رہےگا  جبکہ  ڈالر  مزید اوپر جائے گا۔

جب سپلائی بڑھ جائے گی،، تو  آنے والےدنوں میں مارکیٹ پھرنیچےآئے گی۔