گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن سرفراز احمد کی ملاقات۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا صوبہ میں کرکٹ کا فروغ ان کا بھی مشن ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے ملاقات میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی کے شہری کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاو رکھتے ہیں۔
شہر میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر شائقین کی خوشی دیدنی تھی۔
اس شہر نے محمد برادران ، جاوید میاں داد سمیت کئی عالمی معیار کھلاڑی مہیا کئے۔
صوبہ میں کرکٹ کا فروغ ان کا مشن بھی ہے۔
شہر میں نوجوان کرکٹر ز کے لئے مختلف اکیڈمیز کام کر رہی ہیں ۔
کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کرکٹ کے فروغ کے لئے گورنرسندھ کا تعاون شاندار ہے ۔