وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے پی ٹی آئی سندھ میں حکومت سازی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

عرفان علی عرفان علی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے پی ٹی آئی سندھ میں حکومت سازی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے پی ٹی آئی سندھ میں حکومت سازی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔  ایم کیوایم کو یقین ہے کہ جلد بلدیاتی انتخابات  ہوئے،،تو  ان کا حشر بھی پی ٹی آئی   جیسا ہوگا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ    پی ٹی آئی  کا سندھ سے صفایا ہوچکا ۔  پارٹی کے ارسطو   صوبے میں  حکومت  بنانے کا  خواب  دیکھنا چھوڑ دیں۔گورنر کے اعتراضات  پر بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیں۔ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں ترامیم لائیں،دلائل دیں ، شاید ہم ان کی بات مان لیں۔سعید غنی نے کہا حکمرانوں کی نالائقیوں سےملک کو خطرہ لاحق ہے۔ جن کاندھوں پر  آپ بیٹھے ہیں وہ آپ کی نالائقیوں کابوجھ اٹھا کرتھک چکے ہیں۔ یہ دعوی بھی کردیا کہ  ایم کیو ایم کو یقین ہے کہ اگر دو چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن ہوئے،، تو ان کا حشر بھی پاکستان تحریک انصاف  جیسا ہوگا